Latest today education jobs 2021
*ایس ٹی ائی بھرتی کا طریقہ کار*
یہ بھرتی صرف چھ اضلاع میں اناؤنس ھوئی ھے جو کہ مندرجہ ذیل ہیں
1.ڈی جھی خان
2.میانوالی
3.راجن پور
4.رحیم یار خان
5.سیالکوٹ
6.گوجرنوالہ
*عمر کی حد
* بیس سال تا پچاس سال میل اور فی میل بیس تا پچپن سال
تعلیم کم سے کم:
میٹرک فار پرائمری،۔ انٹر فار ایلیمنٹری، اور بی ایس سی یا بی اے یا بی ایس آنر فار ھائی اینڈ ھائر سینکڈری
*میرٹ فارمولا فار پرائمری*
میڑک 55 مارکس
انٹر 15 مارکس
بیچلر 15 مارکس
ماسٹر 10 مارکس
انٹر ویو 5 مارکس
مثال کے طور پر
اپ کے میٹرک میں گیارہ سو میں سے اٹھ سو ھیں تو
(800/1100)×55=40
اسی طرح انٹر میں اپ کے مارکس گیارہ سو میں سے ھیں اٹھ سو تو
(800/1100)×15=10.90
بیچلر میں اپ کے مارکس ھیں ہزار میں سے چھ سو تو
(600/1000)×15=09
اسی طرح ماسٹر میں بھی اپ کے مارکس ہزار میں سے آٹھ سو ھیں تو
(800/1000)×10=08
یہاں تک اپ کے ٹوٹل میرٹ مارکس (8+9+10.90+55)=
82.90 بنتے اس میں انٹر ویو کے پانچ مارکس بھی جمع ھونگے۔
اسی طرح ایلیمنٹری اور سینکڈری لیول کا بھی میرٹ فارمولا دیا گیا ھے۔
*اپلائی کرنے کا طریقہ کار*۔
جن اضلاع میں سیٹیں اناؤنس ھوئی ھیں صرف اسی ضلع کے لوگ اپلائی کرنے کے اہل ھونگے۔خواتین اپنے خاوند کے ضلع میں اپلائی کر سکتی۔
صرف متعلقہ یونین کونسل میں اپلائی ھوگا۔مطلب اپ کے شناختی کارڈ اور ڈومیسائل پہ جو ایڈریس ھے وہ جس یونین کونسل یا دیہات کا ھے اپ اسی یونین کونسل میں اپلائی کر سکتے کہیں اور نہیں۔
اس یونین کونسل کے سکولز کی خالی سیٹیں متعلقہ ضلعی اتھارٹی اناونس کرے گی۔اپنے طور پر اپ متعلقہ ھیڈ ماسٹر سے بھی پوچھ سکتے اور ایس آئی ایس کی ویب سائٹ پہ بھی خالی سیٹیں دیکھی جا سکتی۔
اپنی یونین کونسل کے سبھی سکولز میں اپلائی کر سکتے۔
درخواست فارم سکول ایجوکیشن کی ویب سائٹ سے بھی ڈاؤنلوڈ کر سکتے اور مختلف گروپس میں بھی دستیاب ھے اس درخواست فارم کو فل کر کے متعلقہ سکول میں دینا ھے اور ساتھ تمام ڈاکومنٹس کی مصدقہ نقول منسلک کرنی ھیں۔انٹرویو کے وقت اورجنل ڈاکومنٹس دیکھے جائیں گے۔
یہ بھرتی صرف عارضی بنیادوں پہ ھوگی جو کبھی مستقل نہیں ھو سکتے ۔کنٹریکٹ صرف نو ماہ کا ھوگا ۔
*تنخواہ*
پرائمری ٹیچر 18000
ایلیمنٹری ٹیچر 20000
ھائی سکول ٹیچر 250000
ھائر سینکڈری ٹیچر 30000
*سلیکشن کا طریقہ کار*
جس سکول میں اپ درخواست جمع کروائیں گے متعلقہ سکول کا ھیڈ اپکی درخواست کا سارا ڈیٹا او ٹی آر ایس کی ویب سائٹ پہ اپلوڈ کرے گا۔وہاں پہ آپکا میرٹ جنریٹ ھوگا۔میرٹ فارمولا پہلے ہی بتایا گیا ھے۔
اس کے بعد ھیڈ اپ کا انٹرویو کرے گا اس میں وہ اپ کے ڈاکومنٹس چیک کرے گا اور اپکی کمیونیکیشن سکل ۔ٹیچنگ سکل وغیرہ دیکھے گا اور مارکس اپلوڈ کرے گا۔
ان لائن میرٹ کیلکولیٹ ھونے کے بعد جتنے ٹیچرز درکار ھونگے ان کے آرڈر جاری ھونگے اور باقی ویٹنگ پہ رھیں گے ۔اگر ھیڈ کسی کی کارکردگی سے مطمئن نا ھوا تو میرٹ میں دوسرے نمبر پہ موجود ٹیچر کا ھائر کر سکتا۔۔
*اپیل کا حق*
اگر متعلقہ ھیڈ اپکی درخواست کو بغیر وجہ کے رجیکٹ کرتا ھے یا خلاف میرٹ بھرتی کرتا تو اپ ضلعی اتھارٹی کو اپیل کر سکتے۔
سسٹم فعال ھوتے ہی اپ اپنا میرٹ ان لائن چیک کر سکیں گے۔لہذا کرپشن کا چانس کم سے کم ھوگا۔
*